کھلاڑیوں کا کھیلنے سے انکار ، آئی پی ایل جاری رہے گا ۔ بی سی سی آئی

378

نئی دہلی (جسارت نیوز)بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے زیر اہتمام بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کے 14 ویں ایڈیشن کے دوران پیر کو بائیو محفوظ مقامات سے خوف و ہراس پھیلنے اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کے اچانک واپسی کے بعد بی سی سی آئی کے اعلی حکام نے کہا ہے کہ اگر کو ئی کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑنا چاہتا ہے تو چھوڑ سکتا ہے ۔ معروف بھارتی آف ا سپنر رو ی چندرن اشون اور کچھ آسٹریلیائی کھلاڑی بھارت میں بڑھتے ہوئے کووڈ -19 کیسزکے بعد لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔لیکن اس کے باوجود بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ لیگ جاری رہے گی۔ دہلی کیپیٹلز کے 34 سالہ اشون نے کھیل سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے کہ ان کی فیملی اس وقت کووڈ 19 سے متاثر ہے اور وہ اس وقت ان کی دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں۔ ایشون کا کہنا ہے کہ وہ حالات ٹھیک ہونے پر کھیل میں لوٹ آئیں گے ۔ راجستھان رائلز سے اینڈریو ٹائی ، رائل چیلنجرز بنگلور کے کین رچرڈسن اور ایڈم زیمپا آئی پی ایل چھوڑ چکے ہیں ،دونوں کھلاڑیوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر آئی پی ایل سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ اس کے باوجود بی سی سی آئی بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر کوئی آئی پی ایل چھوڑنا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے لیکن ایونٹ جاری رہے گا۔بی سی سی آئی کے حکام کے مطابق آسٹریلوی لیگ ا سپنر زیمپا کو ڈیڑھ کروڑ میں خریدا گیا ، رائل چلنجرز بنگلور(آر سی بی)نے کھلاڑیوں کی نیلامی میں پیسر رچرڈسن کو خریدنے کے لئے 4 کروڑ روپے خرچ کیے۔گزشتہ کچھ دنوں سے بھارت میں روزانہ 3 لاکھ سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں اور صحت کے بنیادی ڈھانچے میں آکسیجن کی کمی اور کچھ اہم دوائیوں کے بحران میں اضافے کو روکنے کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سرپرست ڈیوڈ ہسی نے اعتراف کیا کہ آئی پی ایل میں آسٹریلوی کھلاڑی یہاں کی صورتحال کے پیش نظر وطن واپس پہنچنے کے بارے میں قدرے گھبرائے ہوئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی پیر کو مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ان دونوں اداروں نے بتایا کہ انڈین پریمیر لیگ میں حصہ لینے والے آسٹریلیائی کھلاڑیوں ، کوچوں اور مبصرین کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں ، جو سخت جیو سکیورٹی پروٹوکول کے تحت چلائی جارہی ہے۔دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔بی سی سی آئی کے مطابق اس ایونٹ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے متعدد کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک اپنے تحفظات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی کین ولیمسن اور ٹرینٹ بولٹ سمیت نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں سے توقع ہے کہ وہ 2 جون سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد جلد ہی کسی بھی صورت میں رخصت ہوجائیں گے۔ آئی پی ایل کا فائنل 30 مئی کو احمد آباد میں ہونا ہے۔آسٹریلیاکے 14 کھلاڑی اب ایونٹ میں موجود ہیں ، جن میں اسٹیو اسمتھ (دہلی کیپٹلز(، ڈیوڈ وارنر (سن رائزرز حیدرآباد)اور پیٹ کمنس (کولکتہ نائٹ رائیڈرز)کے ساتھ ساتھ کوچز رکی پونٹنگ(دہلی کیپیٹلز)اور سائمن کیٹچ شامل ہیں۔ اسی طرح مبصرین میں میتھیو ہیڈن ، بریٹ لی ، مائیکل سلیٹر اور لیزا اسٹالیکر بھی اس وقت لیگ میں شامل ہیں۔