میہڑ، صفائی کا نظام درہم برہم، میونسپل عملہ غائب، شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا

43

میہڑ (نمائندہ جسارت) صفائی کا نظام درہم برہم میونسپل عملہ غائب، شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا۔ میہڑ شہر میں گزشتہ ایک ماہ سے صفائی نہیں ہو سکی جس کے باعث میہڑ شہر کے اکثر حصے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ رامپور محلہ، گاہی مہیسر روڈ، مصطفی کالونی، منظور کالونی سمیت اکثر کالونیوں میں پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث راستے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہریوں کی جانب سے بار بار شکایات کے باوجود میونسپل عملہ متحرک نہیں ہوا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل میہڑ کی صفائی کا انچارج منظور جانوری صفائی عملے کو ویزے پر بھیج دیتا ہے، جس کے باعث شہر میں صفائی نہیں ہورہی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویزے پر گیا صفائی عملہ واپس بلا کر شہر میں صفائی کرائی جائے نہیں تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔