جی ایف ایس بلڈرز کا کسٹمرزکی سہولت کیلیے بینک اسلامی سے معاہدہ

248

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کٹیگری میں پاکستان کے تیزی سے ابھرتے ہوئے برانڈ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا اپنے کسٹمرز کی سہولت کے لیے ایک اور اہم اقدام، کسٹمرزکی سہولت کے لیے آسان اقساط پر بینک سے قرضے کی فراہمی کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے اسلامک بینک، بینک اسلامی سے ایم او یو کے موقع پر جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سی ای او عرفان واحد کا کہنا تھا کے ہاؤس فنانسنگ کی سہولت ایک اچھا اقدام ہے اور ہم اس معاہدہ پر جلد سے جلد کام کا آغاز کرینگے تاکہ سارے ملک کے لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقع پر بینک اسلامی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او سید عامر علی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کے ملک کا ہر شہری اپنا گھر حاصل کر سکے اور جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز سے ہمارا ایم او یو اس بات کی ضمانت ہے کہ ہم لوگوں کی ضرورت پوری کرنے میں ان کی مدد کریں۔