بغداد کے اسپتال میں آتش زدگی پر وزیرصحت معطل

278
بغداد: لواحقین اسپتال کے باہر بیٹھے ہیں‘ مرنے والوں کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے بغداد کے اسپتال میں آتش زدگی کے بدترین واقعے کے بعد وزیرصحت کو معطل کرکے اس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بغداد کے علاقے دیالا پل میں واقع ابن خطیب اسپتال میں ہفتے کے روز آکسیجن کا ٹینک پھٹنے سے 82 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوگئے تھے۔ ٹینک پھٹنے سے اسپتال میں آگ لگ گئی تھی اور کئی مریض زندہ جھلس گئے تھے۔ متاثرہ اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض زیرعلاج تھے اور ان میں سے اکثر مریضوں کو مصنوعی طریقے سے آکسیجن دی جارہی تھی۔