انڈونیشیا میں آبدوز حادثے پر ملک گیر سوگ‘ صدر کا اظہار تعزیت

162
انڈونیشیا: آبدوز کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے آبدوز حادثے میں ہلاک ہونے والے عملے کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ قوم سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ وہ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مرنے والے تمام افراد کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات ادا کرے گی۔ ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں فضا سوگوار رہی۔