البانیا: انتخابات میں حکمراںسوشلسٹ پارٹی کی برتری

95
البانیا: انتخابات میں رائے دہی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جارہی ہے

ترانا (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ملک البانیامیں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی غیر سرکاری اور جزوی نتائج کے مطابق حکمراں سوشلسٹ پارٹی نے دیگر تمام جماعتوں پر سبقت حاصل کرلی۔مقامی میڈیا کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کو 46.9فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں،جب کہ اپوزیشن کی ڈیموکریٹک پارٹی کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد 43.6فیصد ہے۔ سوشلسٹ پارٹی کی اتحادی جماعت تحریک برائے سماجی انضمام کو ملنے والی عوامی تائید تقریباً 6فیصد ہے۔ یہ بات اب تک غیر یقینی ہے کہ کیا سوشلسٹ وزیر اعظم ایڈی راما مسلسل تیسری بار سربراہ حکومت بن سکیں گے۔