وزیراعظم نے جہانگیرترین گروپ سے ملاقات کی درخواست قبول کرلی

178

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کی ملاقات طے پاگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کل وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، جس میں 30 سے زائد  صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان شامل ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہےکہ اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کیس پر وزیراعظم کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں خود ملاقات میں شریک نہیں ہوں گا، میرا ہم خیال گروپ کل وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی کمیٹی کو جہانگیر ترین سے ملنے کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم جہانگیر ترین نے سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کر لی تھی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کسی کمیٹی سے ہماری ملاقات نہیں ہوگی، ہم اپنا مؤقف وزیراعظم کے سامنے ہی رکھیں گے۔