لاہور کے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک ختم ہونے لگا

494

لاہور: کورونا وائر س کی تیسری خطرناک لہر  میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث 7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  لاہور کے میو، سروسز، جناح، لاہور جنرل، گنگارام، پی کے ایل آئی اور شیخ زاہد اسپتال میں 24 گھنٹے تک کا آکیسجن موجود ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آکسیجن پلانٹ اور بیک اپ سلنڈرز کو بھی بھروایا جارہا ہے، مقررہ مقدار کم ہونے سے آکسیجن پریشر متاثر ہوتا ہے ، ہر 18 گھنٹے کے بعد آکسیجن سپلائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ  آکسیجن کا استعمال معمول سے 5 گناہ زیادہ ہے، میو اسپتال میں 19 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے اور جناح اسپتال میں 17 گھنٹے کا آکسیجن بیک اپ موجود ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت آکسیجن کی سپلائی کے لیے عملی اقدامات کرے ، کرونا کی وبا پھیلنے پر آکسیجن مارکیٹ سے غائب ہونے کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے حکومت احتیاطی تدابر اپنائے۔