عرب امارات اور اسرائیل کے مابین اب تک سب سے بڑا تجارتی معاہدہ متوقع

380

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی قدرتی گیس کے شعبے میں 1.1 بلین ڈالر تک کا حصص خریدنے پر غور کررہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اگر یو اے ای اسرائیل سے یہ معاہدہ کرلیتا ہے تو دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آجانے کے بعد یہ پہلا اہم کاروباری معاہدہ ہوگا۔

اسرائیلی کمپنی نے بتایا کہ ابوظہبی کے مبدال انویسٹمنٹ کمپنی جس میں 232 بلین ڈالر کے اثاثے ہیں ، نے تمر سمندر میں ڈیلک ڈرلنگ ایل پی کے 22 فیصد حصص خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ڈیلک نے کہا ، “اگر اس کو حتمی شکل دے دی گئی تو لین دین کے حساب سے یہ دونوں ممالک کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہو گا” ۔

واضح رہے کہ تل ابیب میں قائم ڈیلیک کمپنی کے حصص گزشتہ رات 12 بجکر 10 منٹ پر منافع تقسیم کرنے سے پہلے ہی 9.1 فیصد تک بڑھ گئے تھے۔