پاکستان میں عید الفطر 14 مئی کو ہونے کا امکان

304

کراچی: ملک بھرمیں عید الفطر 14 مئی (جمعہ کو) ہونے کا امکان ہے کیونکہ نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریبا ً12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق جب 12 مئی کی شام سورج غروب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی جبکہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیانی وقت صرف 36 منٹ کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریبا ً12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔

جامعہ کراچی کے پروفیسر کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریباً 6.5 ڈگری پر ہو گا اور 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہےکہ روزے پورے 30 ہوں گے اور عید 14 مئی کو ہوگی۔