حکومت بلوچستان نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث وارنگ جاری کردیے

243

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الیاس بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالحمید زہری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی،ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اور ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران صاحبان اور ضلع کے تمام سٹی کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی ملک میں موجود صورتحال میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز سماجی فاصلہ اور سیناٹائزر کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کرائیں جس پراسسٹنٹ کمشنر بیلہ اوتھل کیپٹن (ر) عارف احمد،اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن حب لیفٹیننٹ (ر) محمد احمد ظہیر،اسسٹنٹ کمشنر دریجی اسداللہ بلوچ،ضلع کے تمام تحصیلدار صاحبان،اے ایس پی دوستین خان دشتی،اے ایس پی صدام حسین،کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے تمام ڈی ایس پی صاحبان کی زیر نگرانی میں ضلع کے تمام سٹی ایس ایچ او صاحبان نے اپنے اپنے علاقوں میں تمام کاروباری مراکز آج شام 6 بجے سے بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے اور لوگوں کو غیرضروری گھروں سے بالکل باہر نہ نکلنے کو کہا ۔میڈیا کے ذریعے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے اعلانات کیے اور میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں صرف میڈیکل اسٹور اور بیکریز پرائیویٹ اسپتال کھانے پینے اشیا کی دکانوں کو صرف استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ ریسٹورنٹس صرف اور صرف پارسل دے سکیں گے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ دوسری جانب صدر انجمن تاجران ایسوسی ایشن حب بلوچستان ایڈووکیٹ خورشید علی رنداور موبائل ایسوسی ایشن کے صدر سلیم شہزاد سولنگی کی جانب سے ایک اعلانیہ کے مطابق تمام دکانداروں کو مطلع کیا کہ کل سے حکومت کی جانب سے بتائے گئے ایس او پیز کا خاص طور عمل کیا جائے اور اس پر سختی سے عمل کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھے ماسک اورسینیاٹائزر کا استعمال ضرور کریں ہر دکاندار اپنے دکان میں سینیاٹائزر ضرور رکھیں اگر کسی بھی دکاندار نے حکومت کے جانب سے بتائے گئے ایس او پیز پر عمل اور احتیاط کا خیال نہ گیا تو انتظامہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلافت ورزی کرنے والے دکان کو سیل بھی کر سکتا ہے اور کوئی غزر قابل قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ قابل معافی ہے لہٰذا ملک کی موجود صورتحال کے پیش نظر کورونا وائرس پھلاؤ کو روکنے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔