انٹرنیشنل ایسوی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا آن لائن اجلاس

252

انٹرنیشنل ایسوی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا آن لائن اجلاس ہوا، جس میں دنیا بھر کے 20 ممالک سے صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت وسیم بٹ اور نعت کے اشعار جاوید عظیمی نے پیش کیے۔ آن لائن اجلاس میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاہد چوہان، سینئر نائب صدر خرم شہزاد، جنرل سیکرٹری ایاز محمود ایاز، فنانس سیکرٹری وسیم بٹ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری مہوش خان، جوائنٹ سیکرٹری سرفراز فرانسس، ڈپٹی سیکرٹری کاشف عزیز بھٹہ، انفارمیشن سیکرٹری شاہد ملک و دیگر نے شرکت کی۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری ایاز محمود نے آن لائن اجلاس میں شرکت کرنے والے صحافیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا۔
ایسوسی ایشن کے صدر شاہد چوہان نے تمام ممالک سے نئے شامل ہونے والوں صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ایسوسی ایشن کے حوالے سے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ سینئر نائب صدر خرم شہزاد نے تنظیم کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاہد چوہان نے ذمہ داران کی باہمی مشاورت سے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور مختلف ممالک سے کوآرڈینیٹرز کا اعلان کیا، جن میں ہالینڈ سے جاوید عظیمی، برطانیہ سے عرفان احمد فراز، امریکا سے یوسف چودھری، روس سے شاہد گھمن، آسٹریا سے عامر صدیق، امارات سے سید مدثر خوشنود، ترکی سے رانا فیصل عزیز، جاپان سے خالد خان، جرمنی سے مطیع اللہ، پرتگال سے ضیا سید، ناروے سے عقیل قادر، نیوزی لینڈ سے عمران جاوید اور سعودی عرب سے وسیم خان شامل ہیں۔