پی ٹی آئی نے غیر جمہوری رویوں کو فروغ دیا‘ مبارک علی بھٹی

136

پاکستان مسلم لیگ ن (ریاض) مزاحمیہ ریجن کے صدر مبارک علی بھٹی کی صدارت میں این اے 75 ڈسکہ سے سیدہ نوشین افتخار کی ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پریس کانفرنس کی گئی، جس میں کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن مزاحمیہ ریجن مبارک علی بھٹی نے نوشین افتخار کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے نوازشریف اور مریم نوازشریف کے بیانیے کو سچ ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہپی ٹی آئی حکومت نے سیاست سے غیر جمہوری رویوں کو فروغ دے کر ملک کو بدنام کیا ہے۔