پیپلز پارٹی کے نکلنے سے پی ڈی ایم کمزور نہیں ہوگی‘ ملک منظور حسین

287

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان، سرپرست اعلیٰ پی ایم ایل این (سعودی عرب) رانا محمد اشرف اور ن لیگ دمام کے صدر ملک محمد آصف اعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پیپلز پارٹی کے نکلنے سے پی ڈی ایم کمزور نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو دن بدن مضبوط ہو رہا ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں بہت جلد عوام کی حکومت ہوگی، جہاں عوام میں خوشحالی اور ترقی کا سنہرا دور دوبارہ شروع ہوگا۔