سندھ حکومتِ کا پاک فوج کی خدمات کیلیے وزارتِ داخلہ کو خط

329

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد حکومتِ سندھ نے بھی پاک فوج کی خدمات کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت متحرک ہو گئیں ہے اور موجودہ تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی ہے۔

سندھ حکومت نے بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کر دی ہے اور حکومت سندھ نے اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

خیال رہے سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پاک فوج کی خدمات سول انتظامیہ کی مدد کے لیے درکار ہیں۔

 

حکومت سندھ کا خط میں مزید کہنا تھاکہ فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا تھاکہ صوبے میں کورونا وبا سے اب تک 4 ہزار 593 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ مجموعی طور 2 لاکھ 77 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔