پشاور: کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر چل بسا

397

پشاور: پشاورمیں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے خیبرپختونخوا میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروانشل ڈاکٹرز اایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہناہے کہ  نصیر ٹیچنگ  ہسپتال پشاور کے شعبہ نفسیات میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی چند روز قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

مرض کی تشخیص کے بعد وہ پشاور ہی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور  حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔

پروانشل ڈاکٹرز ایسویسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق طبی عملے کی مجموعی تعداد 97 ہوگئی   جن میں 64 ڈاکٹرز، 15 پیرامیڈیکس، 6 نرسز اور 13 کلاس فور ملازمین شامل ہیں۔