فیصلہ کن معرکہ: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

353

ہرارہے: ( سید وزیر علی قادری) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز ہی بناسکی۔ زمبابوے کی جانب سے اوپنر مادھاویرا نے 59 اور مارونی نے 35 رنز اسکور کیے، قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 4، حارث روؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی

زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا گیا اور اوپنر ویسلے نے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 59 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے مارومانی نے بھی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد رضوان نے کیا لیکن شرجیل خان 15 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

شرجیل خان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم وکٹ پر آئے اور انہوں نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور میں 126 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ففٹیز بھی مکمل کیں۔

بابر اعظم 52 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان نے ایک بار پھر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، اور 60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔