ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ گوتم بُدھ کے طرز پر

601

چینی فرنیچر بنانے والے ہانگ جنشی نے پچھلے سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد کے مجسمے تیار کیے تھے جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے ایک تفریحی پروجیکٹ کے طور پر دیکھے گئے تھے۔ 

چھ ماہ کے بعد ہانگ کے مجسمے بنانے کے مشغلے کو ایک نیا موڑ مل گیا جب فیجان صوبے کی ایک دکان نے ہانک کو ڈونلڈ ٹرمپ کے 250 مجسمے تیار کرنے کا کہا لیکن گوتم بُدھ کے طرز پر یعنی دوزانو بیٹھ کر۔

 ہانگ کا کہنا تھا کہ دو انتہا پسند شخصیات کو ایک میں ڈھلانا بڑا دلچسپ تھا۔ ایک ایسا سابق رہنما جو زمانے میں تضاد و تغیر سے متاثر ہوا تھا اور دوسرا اپنے سخت الفاظ و جملوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

ہانگ کو ایسے 200 مجسموں کے لئے چین سمیت بیرون ملک سے بھی آرڈر موصول ہوچکے ہیں۔ ہانگ نے بتایا کہ مجسمے کے ڈیزائن کو بنانے اور اس کی نمائش کرنے میں 10 دن لگتے ہیں۔ 16 سینٹی میٹر (6.3 انچ) کے مجسمے کی قیمت 999 یوآن ہے جبکہ 46 سینٹی میٹر کے مجسمے کی قیمت 20000 یوآن ہے۔