عراق: کرونا اسپتال میں آتشزدگی سے 82 مریض ہلاک

265

بغداد: عراقی دارلحکومت کے ایک اسپتال میں آکسیجن سلینڈر پھٹنے سے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 82 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آتشزدگی آکسیجن سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوئی، حادثے کے بعد فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، تاہم اسپتال میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا، جس کی وجہ سے آگ نے تیزی سے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عراقی شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہےمریضوں کو آگ کی وجہ سے وینٹیلیٹرز سے ہٹانا پڑا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہوا۔