خلاباز بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن پہنچ گئے

590

اسپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول اینڈور پر سوار خلائی مسافروں کی ٹیم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔

یہ عملہ پچھلی اسپیس فلائٹ کو ریسائکل کرکے دوسری فلائٹ کے ذریعے اسپیس اسٹیشن پہنچنے والا پہلا عملہ بن گیا ہے۔

اسپیکس ایکس نامی اس فلائٹ کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔ اسپیس ایکس ایلون مسک کی تجارتی راکٹ کمپنی سے ماخوذ ہے۔

ناسا نے مشن کے بارے میں جانکاری مہیا کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکس ایکس نے خلائی سفر کا آغاز صبح 5:08 بجے کیا تھا۔ خلائی جہاز بحر ہند سے 264 میل (425 کلومیٹر) اوپر پرواز کر رہا تھا۔

جہاز میں ناسا کے دو خلاباز تھے تھے جبکہ مشن کمانڈر 53 سالہ شین کمبروگ ، اور 49 سالہ پائلٹ میگھن میک آرتھر ، 52 سالہ جاپانی خلاباز آکیہیکو ہوشائیڈ اور 43 سالہ ساتھی مشن ماہر تھامس پیسکیٹ ، جو یورپی خلائی ایجنسی کے فرانسیسی انجینئر تھے۔