عراق: کورونا اسپتال میں آتشزدگی، 82 افراد ہلاک

285

بغداد کے ایک کورونا اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 82 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت کے ابن ال خطیب اسپتال میں آگ آکسیجن ٹینک پھٹنے سے لگی۔

شہری دفاع کے حکام کے مطابق آگ تیزی سے پھیلی کیونکہ اسپتال میں آگ سے تحفظ کا کوئی نظام موجود نہیں تھا اور خراب ٹوٹی پھوٹی چھتوں کے باعث آگ آتش گیر مصنوعات تک باآسانی پھیل گئیں۔

احمد ذکی جو آگ لگتے وقت اپنے بھائی سے مل رہے تھے ، نے لوگوں کو کھڑکیوں سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا اور بتایا کہ آگ CoVID-19 مریضوں کے علاج کے یونٹ میں تیزی سے پھیل گئی۔ ابتدا میں ایک دھماکہ ہوا تھا۔ ڈاکٹر اور عام عوام ایک دوسرے پر گررہے تھے اور کھڑکیوں اور سیڑھیوں سے چھلانگیں لگا رہے تھے۔

وزارت داخلہ نے آتشزدگی سے 82 افراد کی ہلاک اور 110 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔