تیسرا ٹی 20: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس کر بیٹنگ کا فیصلہ

223

ہرارے:  تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ دانش عزیز، ارشداقبال اور آصف علی کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو لیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میچ فیصلہ کن ہے، کوشش ہوگی زیادہ سے زیادہ اسکو کریں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے 11 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے 19 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تھی۔