ناسا کا کیپسیول بین الاقوامی خلائی مرکز پہنچ گیا

91

آسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کاکیپسیول 4خلا بازوں کو لے کر خلائی اسٹیشن تک پہنچ گیا۔اسپیس ایکس کے کریو 2نامی مشن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 3خلاباز شامل ہیں،جو 6ماہ تک خلائی اسٹیشن میں قیام کریں گے۔ انہیں ایک کیپسیول میں راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ خلا بازوں میں سے 2 امریکا سے تعلق رکھتے ہیں۔ باقی دو میں سے ایک کا تعلق یوریی اسپیس ایجنسی اور دوسرے کا تعلق جاپانی کی خلائی ایجنسی سے ہے۔ خلائی اسٹیشن میں پہلے سے 7خلاباز موجود تھے۔