فرانس: چاقو حملے میں گرفتار افراد سے تفتیش جاری

284

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی پولیس نے پیرس کے پولیس اسٹیشن کے باہر چاقو حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کے پاس زیر حراست 37سالہ مشتبہ شخص کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، لیکن ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اس نے حملے کے وقت مشتبہ شخص کو نعرہ تکبیر بلند کرتے سنا تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس کی کوئی متنازع پوسٹ سامنے نہیں آسکی۔