دوران ڈکیتی فائرنگ اور دیگر واقعات میں 6 افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹر

کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر میں فائرنگ اوردوسرے حادثات وواقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سے 3 افرا د ڈکیتوں اور رہزنوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون سیکٹر 5Cمیں فاطمید مسجد کے قریب واقع مکان نمبر R-63میں مسلح افراد ڈکیتی کے ارادے سے داخل ہوئے اوروہاں موجود افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار شروع کردی اسی دوران 52سالہ اسلم ولد اسلام الدین نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے اسلم موقع پر جاںبحق ہوگیا۔کھارادرکے علاقے بانٹوا ہسپتال کے قریب مرغی گلی سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔محمودآباد کے علاقے نمبر 6سے ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ لاش جناح اسپتال منتقل کردی جہاں متوفی کی شناخت 55سالہ عابد حسین ولد امیر حسین کے نام سے ہوئی ۔سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب گلستان سوسائٹی کے ایک گھر میں کام کے دوران چھت سے گرکر50سالہ مصطفی ولد قادر بخش شدید زخمی ہوگیاجس کوفوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،لیاقت آباد تین ہٹی پل کے نیچے سے ایک 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ڈیفنس فیز 6خیابان بدر میں رہائش پذیر 30سالہ فرحان ولد فاروق نے مبینہ طور پرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔کلاکوٹ تھانے کی حدود میںبکر اپیڑی نورانی کالونی کے قریب مسلح رہزنوں نے 45سالہ ذاکر ولد غلام بنی سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پراسے گولی مار کے زخمی کردیا۔فیڈرل بی ایریا بلاک 13میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے ایک کار کو اسلحے کے زور پر روک کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی اس دوران کار سوار25سالہ عمران خان ولد نادر خان نے کار کو تیزی سے بھگانے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے عمران زخمی ہوگیا جب کہ ملزمان فرا ر ہوگئے ۔