کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹائون میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوئوں کوشہریوں نے پکڑ کر کر ہاتھ پائوں توڑ دیئے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون گلشنِ نور فیز1 میں راہگیروں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوئوں کوشہریوں نے پکڑ کر بری طرح زدوکوب کرکے ہاتھ پائوں توڑدیے ، اطلاع ملنے پر مددگارپولیس 6 منٹ بعد موقع پر پہنچ گئی ملزمان کو فوری تحویل میں لیا تا کہ شہری مزیدتشدد کا نشانہ نہ بنائیں۔ ڈاکوئوں کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمدہواہے۔






