نیا 12 انچ کا آئی پیڈ پرو 11 متعارف

401

کیلیفورنیا: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے تیز رفتار نیا آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا ہے  جبکہ نئے آئی پیڈ کا ڈیزائن پچھلے سال کے ڈیوائس جیسا ہی ہے لیکن ٹیکنالوجی ایک اپ گریڈ ہے۔

بین الاقوامی سائنس میگزین کے مطابق امریکی کمپنی ایپل کے متعارف کرائے گئے آئی پیڈ پرو میں ایم ون چپ بھی موجود ہے اور آئی پیڈ پرو 11صرف 12 انچ کے سائز میں دستیاب ہے۔

اس نئے آئی پیڈ میں ایپل نے اپنے نئے آئی میک میں استعمال ہونے والے پراسیسر ایم 1 کو شامل کیا ہے جس کے نتیجے میں اس کی اسپیڈ میں ڈرامائی بہتری دیکھنے میں آئے گی جبکہ اس پراسیسر کی وجہ سے یو ایس بی 4 پورٹ سے ڈیٹا کو تیزرفتاری سے ٹرانسفر کیا جاسکے گا۔

نئے آئی پیڈ کی ڈسپلے کنکٹیویٹی بہتر ہوگی جبکہ نئے آئی پیڈ پرو کا ڈیزائن گزشتہ سال کی ڈٰیوائس جیسا ہے اور اصل میں تبدیلی صرف انڈر پراسیسر میں کی گئی ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے مطابق اس بار آئی پیڈ پرو میں 5 جی سپورٹ موجود ہے اور اس طرح یہ آئی فون 12 کے تیز رفتار انٹرنیٹ اسیڈ کا مقابلہ کرسکتا ہے جبکہ نیا آئی پیڈ 30 اپریل سے پری آرڈر میں دستیاب ہوجائےگا اور مئی میں صارفین تک پہنچ جائے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ ڈیوائس 2 مختلف ڈسپلے سائز میں دستیاب ہوگی، 11 انچ کا آئی پیڈ پرو جو 799 ڈالرز (ایک لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12.9 انچ کا آئی پیڈ پرو 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔