امریکا میں پاکستانی نژاد طالبہ پر تیزاب حملہ، دفتر خارجہ کا اہم بیان جاری

637

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی نژاد طالبہ پر ہونے والے تیزا حملے کے حوالے سے متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قونصل جنرل نیویارک میں متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیو یارک  پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے 12 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے اور واقعے کی وجوہات کے لئے تحقیقات کی تکمیل کا انتظار ہے۔

نیویارک میں 21 سالہ نفیحہ اکرم پر اس وقت نامعلوم افراد نے تیزا ب پھینک دیا جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ گھر کے باہر گاڑی میں سوار ہونے لگی تھیں۔

تیزاب حملے میں لڑکی کی بینائی چلی گئی چہرہ جھلس گیا اور جسم کے دیگر حصےبھی متاثر ہوئے۔ نیویارک میں مسلم کمیونٹی نے واقعے کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی اور شر انگیزی قرار دیا ہے۔