کل سے 60 تا 64 سال کی عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز
ویب ڈیسک حمدان خانPakistan
حکومت نے کل (اتوار) سے 60 تا 64 سال کی عمر کے افراد کے لیے واک ان ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کل اتوار سے 60 سے 64 سال کی عمر کے افراد کی واک ان ویکسینیشن کا آغاز کریں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ 65 سال اور اس سے زیادہ کے لیے واک ان ویکسی نیشن پہلے ہی جاری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام 60 اور اس سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد ویکسینیشن مرکز جا کر ویکسین لگوائیں۔ ویکسینیشن کا عمل اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔