کشمیر پریمیئر لیگ کی تیاریاں عروج پر ، باغ اسٹیلینز چھٹی فرنچائز کے طور پر سامنے آئی

245

کراچی (رپورٹ : سید وزیر علی قادری) باغ ا سٹیلیئنز ، کشمیر پریمئر لیگ (کے پے ایل) کی چھٹی فرینچائز نے اپنے کھیلوں کے سفر کا آغاز نئے فرینچائز مالکان کے ساتھ ایک باہمی میمورنڈم پر دستخط کر کے کر دیا ہے۔ یہ دستخط کرنے کی تقریب سی ای او کے پی ایل مسٹر چوہدری شہزاد اختر، باغ سٹیلیئنز کے شراکت دار مالک مسٹر چوہدری حمید اور باغ سٹیلئنز کے مالک مسٹر توقیر سلطان اعوان کے درمیان باغ سٹیلئنز کے اسلام آباد آفس میں۲۲ اپریل۱۲۰۲ بروز جمعرات کو منعقد ہوئی۔ کے پی ایل کی جانب سے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مسٹر تیمور خان بھی تقریب کی روہنمائی میں شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے وقت مسٹر حمید نے کہا ‘‘چاہے لوگ کشمیر سے ہوں یا پاکستان سے، کشمیر تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دلوں میں ایک خصوصی حیثیت رکھتا ہے۔ میں اس خطے کی تعمیر و ترقی اور کرکٹ کی حمایت کے لئے اس تاریخی قدم کا حصہ بننے پر انتہائی مشکور ہوں’’۔ مسٹر اعوان نے بھی اس بات پر توجہ دلوائی کہ باغ اور کے پی ایل صرف کھیلوں کے کلچر کے فروغ کی ہی عکاسی نہیں کرتے بلکہ باغ اور کشمیر میں ایک مجموعی معاشرتی ترقی کا بھی وعدہ کرتے ہیں۔ مسٹر اختر نے کہا ‘‘یہ ہمارا فخر ہے کے ہمارے ساتھ ترقی پسند سوچ کے مالکان ہیں جنہوں نے کھیلوں کے زریعے کشمیر میں ایک امید اور خوشحالی کی فزا قائم کرنے کا زمہ اٹھایا ہے۔ میں ان کا کھلے دل سے استقبال کرتا ہوں’’ مسٹر تیمور خان، کے پی ایل کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز نے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ‘‘ایسے ماکان کا ہونا کرکٹ اور پورے خطے دونوں کے بہترین مفاد میں ہے’’ مسٹر آرف ملک، کے پی ایل کے صدر ، جو کہ ذاتی طور پر شریک نا ہو سکے، انہوں نے اپنی بھرپور حمایت اور نیک تمنائیں ایک وڈیو پیغام کے زریعے بھجوائیں۔مسٹر حمید میرپور میں پیدا ہونے والے ایک کاروباری شخص (بزنس مین) ہیں۔ جن کے تعلقات یو کے سے لے کر پوری دنیا کی کشمیری اور پاکستانی برادری میں پائے جاتے ہیں۔مسٹر اعوان ایک قائم کاروباری شخص ہیں جنہوں نے پچھلی چند دہایئوں میں پاکستان کے اندر سرخیل کاروباروں کی قیادت کی ہے، جس میں پرائیویٹ ائیرلائن بھی شامل ہے۔