کورونا کی وجہ سے کاروبار بند رکھنے سے معیشت تباہ ہو رہی ہے، شیخ امتیاز حسین

102

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا کی وجہ سے کاروبار بند رکھنے سے معیشت تباہ ہو رہی ہے بات امریکاپاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیا ز حسین نے ملک بھرسے آئے ہوئے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی اس موقع پر تاجروں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا شیخ امتیا ز حسین نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم پاکستان میں معیشت کی بحالی اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے انہوںنے کہاکہ تاجرمارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز میں ایس او پیز پر عملدرآمدکو یقینی بنائیںاورحکومت کاروبار کے اوقات کار محدود نہ کرے کیونکہ کاروبا کے اوقات محدود کرنے سے مارکیٹوں میں عوام کارش بڑھ جاتا ہے جس سے کورونا کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں شیخ امتیا ز حسین نے کہا کہ رمضان میں کاروبار 24گھنٹے کھلے رکھنے کے احکامات جاری کیے جائیں تا کہ مارکیٹوں میں اور شاپنگ سینٹرز میں عوام کا خریداری کے لیے ہجوم نہ ہو اور وہ اپنی سہولت کے مطابق مختلف اوقات میں خریداری کر سکیںانہوںنے کہاکہ حکومت اور وزیر صحت بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے سخت پریشان ہیںچونکہ اس سے متاثرہ شہروں میں کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے اور سرکاری و نجی دفاتر اور تفریحی مقامات کو بھی بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے شیخ امتیا ز حسین نے کہا کہ این سی او سی نے لاک ڈائون کا اگر حتمی فیصلہ کرلیا تو عوام کے لیے مزید پریشانیاں اور مشکلات بڑھ جائیں گی۔