امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری

186

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی مزید 41 پیسے مہنگی ہو گئی۔پہلے کاروباری روز امریکی کرنسی 6، دوسرے روز 9، تیسرے روز 25 پیسے اور چوتھے کاروباری روز کے دوران 22 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے 153.40روپے سے بڑھ کر 153.80 روپے اور قیمت فروخت153.50روپے سے بڑھ کر153.90روپے ہو گئی اسی طر ح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے153.30روپے سے بڑھ کر153.80روپے اور قیمت فروخت70پیسے کے اضافے سے 153.60 روپے سے بڑھ کر154.30روپے ہو گئی۔