سہون ،موٹروے پولیس کی جانب سے مسافروں کیلیے افطار ڈنر کا اہتمام

567

سہون(نمائندہ جسارت) موٹروے پولیس سہون کی جانب سے سیکٹر کمانڈر، ایس ایس پی موٹروے سہون اشتیاق حسین آرائیں کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی موٹروے بیٹ3 سہون سید ارشد حسین شاہ کی قیادت میں ٹول پلازہ سہون کے مقام پر انڈس ہائی وے روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کیلیے خصوصی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس سہون سید ارشد حسین شاہ نے اپنی قیادت میں مسافر گاڑیوں میں سوار مسافروں میں افطاری کرنے کیلیے کھانے کے بکس اور منرل واٹر پانی تقسیم کیا۔