جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

201
جرمنی: دوسری جنگ عظیم کا بم ملنے کے مقام کو سیل کردیا گیا ہے‘ گولے کو ناکارہ بنا کر منتقل کیا جارہا ہے

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں تعمیراتی کام کے دوران دوسری جنگ عظیم کا بم دریافت ہونے پر کھلبلی مچ گئی اور 3 ہزار افراد کو گھروں سے نکل کر محفوظ مقام پر پناہ لینی پڑگئی۔ جرمن حکام کے مطابق جنوبی شہر مین ہیم میں دوسری عالمی جنگ کے دور کا 500کلو کا بم دریافت ہوا،جسے ناکارہ کردیا گیا۔ بم کی دریافت کے بعد حکام نے اس کے آس پاس نصف کلو میٹر کے دائرے میں رہنے والے 3ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کردی۔ پولیس نے سب سے پہلے اسکولوں کو خالی کرایا اور 150 اہل کاروں کو ہنگامی طور پر طلب کیا گیا۔