ترکی: کرپٹوکرنسی فراڈ، 2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متاثر

420

استنبول: ترکی کی پولیس نے 62 افراد کو کرپٹوکرنسی فراد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ترک سرکاری نیوز ادارے اناڈولو کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد پر الزام ہے کہ وہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے فراڈ کرنے میں ملوث تھے۔

استغاثہ نے تھودیکس کریپٹوکرنسی ایکسچینج فراڈ سے منسلک مزید 16 افراد کی نظربندی کے وارنٹ جاری کیے ہیں جن کا تعلق آٹھ صوبوں سے ہے۔

استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے بیان جاری کیا ہے کہ وہ تھیوڈیکس ایکسچینج کے صارفین کی شکایات پر تھوڈیکس کی تحقیقات کر رہا ہے جہاں کھولے گئے اپنے اکاؤنٹس تک صارفین رسائی حاصل نہیں کر پارہے۔

بیان میں نقصانات کا تخمینہ لگاتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ ملزمان نے نے تقریبا 391،000 سرمایہ کاروں اور 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کو متاثر کیا ہے۔

تھوڈیکس کے مالک فروک فاتح اوزر نے ٹویٹر پر ایک بیان میں ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کمپنی کو ایک سمیر مہم کے ذریعہ نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبرٹیک کی وجہ سے اکاؤنٹس میں غیر معمولی سرگرمی ظاہر ہونے کے بعد کمپنی نے عارضی طور پر ٹریڈنگ بند کردی۔ اوزر نے یہ بھی کہا کہ یہ دعویٰ بھی غلط تھا کہ یہ رقم غائب ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے ترکی کے مرکزی بینک نے سامان کی خریداری پر کرپٹوکرنسی سے ادائیگی پر پابندی کا اعلان کیا تھا کیونکہ بینک نے کہا تھا کہ کرپٹوکرنسی سے رقوم کی ادائیگی میں ناقابلِ تلافی نقصانات کا احتمال ہے۔