ترکی اور قطر کا مشترکہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

349

قطر کے چیف آف اسٹاف غنم بن شاہین الغنیم نے ترک جمہوریہ کی دفاعی صنعت کے صدر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری دارالحکومت دوحہ میں دونوں عہدیداروں کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزارت دفاع نے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مشترکہ دلچسپی کے امور کے علاوہ مسلح افواج اور ادارے کے مابین تعاون کے امکانات اور ان کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پچھلے ماہ قطری وزارت دفاع نے کہا تھا کہ اس نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کے حصے کے طور پر ترکی کے ساتھ متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

گذشتہ سال قطر نے ترکی سے جنگی جہاز بھی حاصل کیا تھا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین ایک فوجی معاہدے کا ایک حصہ تھا ، جس میں دسمبر 2019 میں پہلے قطری ترکی مشترکہ فوج کے ہیڈ کوارٹر کا قیام بھی شامل تھا۔