انوکھے حُلیے میں ایک شخص کا طویل پیدل سفر

552

امریکا کی ایک ریاست لاس اینجلس سے دوسری ریاست سان فرانسسکو جانے والے بھالو کے سوٹ میں ملبوس اس شخص سے ملیے۔

جیسی لاریوس کا کہنا ہے کہ وہ بالکل نہیں جانتے کہ کس چیز نے انہیں یہ بھالو کا سوٹ پہنے ایک ریاست سے دوسری ریاست کا سفر کرنے پر آمادہ کیا تاہم اس اقدام سے جو میڈیا اور لوگوں کے ذریعے توجہ مل رہی ہے، اُس سے میں بہت خوش ہوں۔

براؤن اینڈ وائٹ بھالو کے سوٹ میں 33 سالہ نوجوان نے کہا کہ یہ یقینی طور پر ایک زبردست فیصلہ ثابت ہوا۔ یہ سب کچھ اچانک ہوا، میں نے اس کی منصوبہ بندی پہلے سے نہیں کی تھی۔ 

لاریوس کا سفر 12 اپریل کو شروع ہوا تھا۔ لاریوس کا گو فنڈ اکاؤنٹ ہے جس میں انہوں نے اس سفر کی مدد سے 7،100 ڈالر جمع کیے ہیں جس کے بارے میں لاریوس کا کہنا ہے کہ میں ان پیسوں سے صرف لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔