ریڈ لسٹ میں شمولیت، بھارتی ہاکی ٹیم کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہ ملی

271

لندن: بھارت میں کورونا کیسز کے بڑھنے کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے اسے ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد ہندوستان کی ہاکی ٹیم کو برطانیہ جانے کی اجازت نہیں ملی۔

برطانوی حکومت کی پابندی کے سبب ہندوستان اور برطانیہ کے مابین ایف آئی ایچ پرو لیگ میچز ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ عالمی گورننگ باڈی کے جاری کردہ ہینڈ آٹ کے مطابق برطانوی دارلحکومت لندن میں 8 سے 9 مئی کو شیڈول کیے گئے دونوں ممالک کے مابین ہاکی پرو لیگ کے میچوں کو الگ کردیا گیا ہے۔

ایف آئی ایچ کے ہینڈ آٹ نے کہا کہ ایف آئی ایچ ، ہاکی انڈیا اور برطانوی ہاکی فیڈریشن ان میچوں کو بعد کی تاریخ میں دوبارہ شیڈول دینے کی امید پر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم مئی میں اسپین (15۔16مئی) اور جرمنی (22-23مئی) کے خلاف ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے میچز کھیلنے کے لئے یورپ کا سفر کرے گی جب کہ برطانیہ اس دوران جرمنی (12-13مئی)، امریکی خواتین (22-23مئی) اور اسپین (مئی 22-23) کی میزبانی کرے گا