کورونا بڑھنے کے بعد جوائنٹ ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز کا ڈین کو خط

366

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے سبب کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ  ہوا ہے، پمز اسپتال میں کرونا مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہوگئی ہے، جس پر  جوائنٹ ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز نے ڈین کو خط ارسال کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوائنٹ ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز نے خط میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اسپتال پر دباؤ بڑھ گیا ہے، مریضوں کے اضافے کے باعث پمز میں آکسیجن پریشر میں اضافہ ہوچکا ہے،آکسیجن کا پریشر برقرار رکھنے کے لیے آپریشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی سی یو میں کورونا سے متاثر مریض منتقل کیے جائیں گے،کورونا مریضوں کے لیے دیگر طبی مراکز میں سہولیات بڑھائیں جائیں۔