بھارت میں کورونا بےقابو، فیصل ایدھی کا نریندر مودی کو خط

438

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر  مودی کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے بگڑتی صورتِ حال کے پیشِ نظر فیصل ایدھی نے نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ خط میں فیصل ایدھی نے بھارت کو کورونا مریضوں کے لیے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

خط متن کے مطابق فیصل ایدھی نے کہا کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے۔ مشکل حالات میں بھارتی عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

فیصل ایدھی نے خط میں لکھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، ڈرائیور، سپورٹنگ اسٹاف کی معاونت کے لیے تیار ہے۔ بھارتی حکومت کی اجازت، پولیس اور لوکل گورنمنٹ کی مدد درکار ہے۔

فیصل ایدھی نے خط پاکستان میں بھارتی سفارتخانے بھیج دیا۔