کورونا مریض کا دوسروں سے ملنا جلناحرام قرار

287

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علما کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا دوسرے لوگوں سے میل جول کرنا حرام ہے۔

مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں۔ صحت عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے، انسان کو اس کی قدر کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام وبا کے شکار افراد سے صحت مند افراد کی جانوں کے تحفظ پر زور دیتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کریں۔

سعودی مفتی اعظم نے شہریوں اورغیر ملکیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع کردہ شرائط و ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔