وائس چیئرمین واسا الخدمت کے دفتر پہنچ گئے‘ کارکردگی کی تعریف

178

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین واٹر اینڈ سیینی ٹیشن ایجنسی (واسا) شیخ امتیاز محمود نے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقا ص سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید احسان اللہ وقاص نے وائس چیئرمین کو دفتر آمد پر خوش آمد یدکہا۔ واسا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے کرونا کی پہلی لہرمیں
میڈیکل سمیت ، آگاہی اور راشن پیکیجز کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی مدد کی۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان 7 شعبہ جات میں خدمت انسانی کا کام کر رہی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وائس چیئرمین واسا نے کورونا وبا کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے کے ایف پی خبیب بلال اور دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔