دھابیجی، منافع خوروں کیخلاف کارروائی، دکانداروں پر جرمانے

299

دھابیجی (نمائندہ جسارت) دھابیجی میں منافع خور دکانداروں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو کی کارروائی، گراں فروشی کرنے والے کئی دکانداروں پر جرمانہ عائد۔ اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو سجاد ابڑو نے غریب آباد مارکیٹ دھابیجی کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں پر روزہ مرہ استعمال اشیاء کی قیمتیں چیک کیں۔ اس دوران متعدد دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ موجود نہ ہونے پر ان دکانداروں پر دو ہزار سے پانچ ہزار روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس موقع پر اے سی میرپور ساکرو کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں روزہ داروں سے لوٹ مار کرنے والے دکانداروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ خریداری سے قبل دکان پر سرکاری نرخ نامہ کی لسٹ چیک کریں اور موجود نہ ہونے پر دکاندار سے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کا مطالبہ کریں اور اگر کوئی دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کرتا تو اس کی اطلاع مجھے دیں خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کیخلاف فوری سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس پر جرمانے کے ساتھ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔