ٹنڈوالہٰیار، موٹر سائیکل اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد زخمی

173

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) حیدرآباد سے میرپور خاص جانے والے موٹر سائیکل سوار مٹی کے طوفان کے سبب قبہ اسٹاپ کے قریب کار سے ٹکرا کے نتیجے میں میرپورخاص کے علاقے بھانسنگھ آباد کے رہائشی اسامہ عباسی اپنی والد ہ کے ساتھ شد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالہیار منتقل کر دیا گیا جبکہ میر پور خاص روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں چھے نوجوان شدید زخمی ہو ئے جبکہ چمبڑ روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشے میں ٹکر لگنے کے سبب تین افراد زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔