پنگریو اور گردونواح میں مچھروں کی بہتات، عوام راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور

257

پنگریو (نمائندہ جسارت) پنگریو اور گردونواح میں مچھروں کی بہتات، عوام راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور، مچھروں کے کاٹنے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد ملیریا اور ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئی، مچھروں کی افزائش میں زبردست اضافے کے باوجود محکمہ انسداد ملیریا اور شہری انتظامیہ کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہیں کرایا جارہا جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں مزیداضافے کا خدشہ پیداہوگیا ہے پنگریوکے عوامی حلقوں نے محکمہ انسداد ملیریا اور شہری انتظامیہ کی جانب سے مچھروں کی یلغار کے باوجود اسپرے نہ کرانے کیخلاف شدیداحتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ پنگریو اور اندرون سندھ کے دیگر علاقوں میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ عوام ملیریا، ٹائیفائیڈ اور دیگر امراض سے بچ سکیں۔