میرپور خاص، نہروں پر دکانیں، چھپرے، بھینسوں کے باڑے ختم

210

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) جروای شاخ کے دونوں طرف تجاوزات کیخلاف آپریشن میں دکانیں، چھپرے اور بھینسوں کے باڑوں کا خاتمہ کردیا، آپریشن میں ریونیو، محکمہ آبپاشی، بلدیہ اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین جامڑو نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سلیم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری محمد خان کھٹی، ایس ڈی او آبپاشی معاذ سلیم آرائیں، بلدیہ کے عملے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر سے گزرنے والی جرواری شاخ کے دونوں طرف قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔ اس دوران 20 دکانیں، دکانوں کے سامنے لگے 15 چھپرے، دو بھینسوں کے باڑے اور ایک آئل مل کا خاتمہ کردیا۔ اس دوران قابضین کی جانب سے مزاحمت کی گئی جسے پولیس کی بھاری نفری نے ناکام بنا دیا، گزشتہ روز آپریشن کا آغاز کیا گیا تو بھاری مشینری کے خراب ہونے پر آپریشن روک دیا گیا تھا۔ اس موقع پر شاہدہ پروین نے صحافیوں کو بتایا کہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر کیا جانے والا آپریشن کے دوران دوران تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔