حیدرآباد:عملے کے 7افراد کورونا سے متاثر،کمپری ہینسو اسکول بند

186

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تعلیمی اداروں میں کورونا وباء تیزی سے پھیلنے لگا،لطیف آباد نمبر 10کے گورنمنٹ کمپری ہینسو بوائز اسکول کے عملے کے 7افراد کا کوروباٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مذکورہ اسکول کو بند کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لطیف آباد نمبر 10کے گورنمنٹ کمپری ہینسو بوائز اسکول میں عملے کے 7افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد محکمہ تعلیم نے اسکول کو بند دیا جبکہ اساتذہ سمیت عملے کے چند افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے پر گزشتہ روز مرزا قلیچ بیگ اسکول کو بند کردیا گیا تھا دوسری جانب محکمہ تعلیم کے دہرے معیار کے باعث عملے میں 2افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کے انکشاف کے باوجود تاحال سیٹھ کمال الدین اسکول کو بند نہیں کیا گیا اور تدریسی عمل بھی جاری ہے جبکہ مذکورہ اسکول کیساتھ سٹی کالج سمیت دیگر تعلیمی ادارے بھی واقع ہیں ۔حکومت سندھ کی جانب سے اول تا ہشتم جماعت تک کے طلبہ کی تعطیلات کے باوجود نجی تعلیمی اداروں میں بچوں کو بغیر یونیفارم بلایاجارہاہے جس سے ان کو خطرات لاحق ہیں ۔