زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز،کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

344

ہرارے(جسارت نیوز)زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں،جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹرز (آج)جمعہ سے ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29اپریل سے شیڈول ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل11 کرکٹرز گذشتہ شب ہرارے پہنچے، کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان، نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود شامل تھے۔ہرارے پہنچنے کے بعد کرونا ایس اوپیز کے تحت ٹیسٹ کرکٹرز کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا، اچھی خبر یہ ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل گیارہ کرکٹرزکے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔،کرکٹرز ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ 29اپریل اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7مئی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔