نیا ناظم آبادفٹبال،کراچی یونائٹیڈ اورشاہ یونین کا میچ برابر

141

کراچی(اے پی پی )نیا ناظم آباد رمضان نائیٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں کراچی یونائیٹڈ اور غریب شاہ یونین فٹبال کلب کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔ گزشتہ شب نیا ناظم آباد کے سرسبز فٹ بال گرائونڈ پر فلڈ لائیٹس میں کھیلے گئے میچ سے پہلے کراچی یونائیٹڈ اور غریب شاہ یونین کی ٹیموں کاتعارف مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق سے کرایا گیا۔ انجینئر محفوظ الحق کا کہنا تھا کہ نیا ناظم آباد میں کھیلوں کا زبردست انفر اسٹرکچر قائم ہونا خوش آئند ہے ایسی ہی سہولیات سے مستقبل میں پاکستان کو اچھے اسپورٹس مین مل سکتے ہیں ۔ بعد ازاں کراچی یونائیٹڈ اور غریب شاہ یونین کا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو دوگول سے برابر ہوگیا۔ میچ کے اختتام پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل نے غریب شاہ یونین کے نعمان احمد کو ماشا یونائیٹڈ مین آف دی میچ ایوارڈکا حقدار قرار دیا۔ پندرہ روزہ ٹورنامنٹ میں جمعہ تئیس اپریل کو رات گیارہ بجے ایگل ایف کا مقابلہ موسی لاشاری کلب سے ہوگا۔