پاکستان اسٹاک: 70 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی

597

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی کاروبار حصص میں مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس376.93پوائنٹس کی کمی سے 44929.61پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 70.76فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کو 65 ارب 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 15.97فی صدکم رہا۔ جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی پر کشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 45494 پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دبائو بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 44882 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 44900کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 376.93 پوائنٹس کی کمی سے 44929.61پوائنٹس کی سطح پر بند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 128.29 پوائنٹس کی کمی سے 18375.17 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس251.59 پوائنٹس کی کمی سے 30468.62پوائنٹس اورکے ایم آئی30 انڈیکس932.06پوائنٹس کم ہوکر 72979.74 پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 390 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 92 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 276میں کمی اور22میں استحکام رہا۔